عالم اور اہل علم وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کے احکامات کو سمجھے،آپ ﷺ کی رسالت کے اقرار کرے اور رسالت کے تمام پہلوؤں پر عمل کرے
وزیرآباد (نامہ نگار ) عالم اور اہل علم وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کے احکامات کو سمجھے،آپ ﷺ کی رسالت کے اقرار کرے اور رسالت کے تمام پہلوؤں پر عمل کرے۔ ڈگریاں اور اسناد بے معنی ہو جاتی ہیں جب بندہ مومن حق کے خلاف بول رہا ہوتا ہے اس کا یہ انکار اسے جاہلوں میں شامل کر دیتا ہے کیونکہ علم کی بنیاد نور ایمان ہے اور نور ایمان ہی بندہ مومن میں اہلیت پیدا کرتا ہے کہ وہ حق کو پہچان سکتا ہے اور پڑھنا لکھنا نہ بھی جانتا ہو لیکن اپنے عمل کا جائزہ لے رہا ہوتا ہے کہ وہ خلاف شریعت تو نہیں ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔
انہوں نے کہا کہ دین کا علم حاصل کرنا ضروری ہے کیونکہ عمل کرنے کے لیے جاننا ضروری ہے۔دین اسلام کا اقرار ہم کرتے ہیں
لیکن یہ اقرار مضبوط قدموں پر نہیں ہے معذرت خواہانہ اقرار عمل تک نہیں لے جاسکتا۔کیا مسلمان ایسے ہوتے ہیں جیسے آج ہم ہیں؟ان نقائص کودور کرنے کی ضرورت ہے۔دنیا میں مسلمانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے لیکن اس وقت پوری دنیا میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہے ہیں اور پس رہے ہیں۔اس کی بنیاد ی وجہ دین اسلام کی تعلیمات پر عمل نہ کرنا ہے۔بحیثیت قوم ہمیں اپنا جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور دین اسلام کے سنہری اصولوں پر عمل کر کے ہی ہم دین و دنیا میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ دارالعرفان منارہ میں دو روزہ روحانی اجتماع جاری ہے جس میں حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی اتوار دن گیارہ بجے ملک بھر سے آئے سالکین سلسلہ عالیہ سے خطاب فرمائیں گے اور اجتماعی دعا بھی ہوگی۔دعوت عام دی جاتی ہے کہ اس بابرکت پروگرام میں شرکت فرما برکات نبوت ﷺ سے اپنے دلوں کو منور کیجیے۔
No comments: