پنجاب حکومت کا گوجرانوالہ میں صفائی اور غیر قانونی گیس ریفلنگ شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر محمد اکرم مہر)
وزیراعلیٰ پنجاب گڈ گورننس انیشی ایٹیوز کے تحت علی الصبح گوجرانولہ شہر ۔ نوشہرہ ورکاں کے ہنگامی دورے جاری، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد ۔ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں صاحبزادہ جواد حسین پیرزادہ کا ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جی ٹی روڈ، شہباز شریف فلائی اوور (پنڈی بائی پاس)، شمسی انڈر پاس، سوئی گیس روڈ، جناح روڈ، مدینہ کالونی، فیض عالم ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کی گلیوں، بازاروں، شاہراہوں اور دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی، تجاوزات، گرین بیلٹس، مانومنٹس کی تزین وآرائش اور دیگر امور کا جائزہ۔ مختلف مقامات پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں پر سخت اظہارِ برہمی وارننگ جاری, جواب طلب کرلیا۔
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے گڈ گورننس انیشی ایٹیوز کے تحت ڈپٹی کمشنر نے دورہ کے دوران مختلف مقامات پر غیر قانونی طور پر ایل پی جی گیس ریفلنگ کی 5 شاپس کو موقع پر سیل کروایا۔ قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے سول ڈیفنس آفیسر کو بھی طلب کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے جناح روڈ، مدینہ کالونی، سوئی گیس روڈ، پنڈی بائپاس میں غیرقانونی گیس ریفلنگ ایجنسیوں (ڈی کنٹنگ شاپس) کیخلاف خود کاروائیاں کیں اور سول ڈیفنس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ گیس ریفلنگ سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے اور اوگرا قوانین پر عملدرآمد ہونے تک اسی شدت سے آپریشن جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے موقع پر دوکانیں سیل، سامان ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے۔ منظور شدہ گیس سلنڈرز اجازت نامے کے تحت غیر قانونی عمل کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن لے کر ان کا ازالہ کرنے کی ہدایت دی۔
یہ سب اقدامات عوام کی حفاظت اور سہولت کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ کی یہ کوشش ہے کہ شہر کو صاف ستھرا رکھا جائے، تجاوزات ختم کی جائیں اور عوامی مسائل جلد حل ہوں۔ ایل پی جی گیس ریفلنگ جیسی غیر قانونی سرگرمیاں انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہیں، اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس اپنائی جا رہی ہے۔ ان اقدامات سے نہ صرف حادثات کی روک تھام ہوگی بلکہ عوام کے معیارِ زندگی میں بھی بہتری آئے گی۔
No comments: