چکوال بھون چوک تا کلرکہار روڈ منصوبے کا افتتاح

 چکوال/بھون چوک تا کلرکہار روڈ کا منصوبہ،MPA چوہدری سلطان حیدر نے باقاعدہ افتتاح کردیا افتتاحی تقریب جلسے کی شکل اختیار کرگئی، 

(چکوال ملک حسن فردوس سے)

 مسلم لیگی ورکرز اور اہلیانِ علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت،31 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی چکوال بھون چوک تا کلرکہار روڈ کی توسیع و تعمیر کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا ایم پی اے،پارلیمانی سیکرٹری برائے وزیرِ اعلیٰ انسپیکشن ٹیم،ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) چکوال چوہدری سلطان حیدر علی خان نےکیا،افتتاحی تقریب میں پہنچنے چوہدری سلطان حیدر علیخان کا ڈھولوں کی تھاپ پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی منوں پتیاں نچھاور کی گئیں،افتتاحی تقریب کے موقع پر معروف (ن) لیگی راہنما چوہدری نواز کنگ،سابق چیئرمین بلدیہ چکوال چوہدری سجاد احمد خان،چوہدری شہر یار سلطان،سابق کونسلر حاجی شوکت رنگ الٰہی،سابق کونسلر خالد بٹ،سیٹھ عرفان،ملک مدثر سیتھی،ملک عدنان چوہدری ریحان افضل،راجہ رضوان تترال چیئرمین مصالحتی کمیٹی صاحبزادہ پیر عبدالقدوس نقشبندی،پہلوان گروپ (پہلوان ریوڑی والے) کی شان شیخ خرم شہزاد،ایکسیئن محکمہ ہائی وے چکوال محمد عدیل،ممبر مصالحتی کمیٹی چکوال بابر بشیر بٹ،چھپڑ بازار کی معروف شخصیت نعیم اختر بٹ،تاجران اور دیگر مسلم لیگی راہنما بھی موجود تھے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری سلطان حیدر علیخان نے کہا کہ سڑک کی تکمیل سے نا صرف اہلیان بھون روڈ کو مشکلات سے چھٹکارہ ملے گا بلکہ مصروف ترین سڑک ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں بھی بہتری آئیگی،اس روڈ کو بھی بنانے کی خدمت ہمارے حصے میں انا تھی،انہوں نے کہا کہ افتتاح سے زیادہ سڑک کی بروقت تکمیل زیادہ ضروری ہے،عوامی مسائل کو عوام کے مسائل نہیں اپنے مسائل سمجھ کر حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں کیونکہ میں بھی عوام میں سے ہی ہوں اور ہر ممکن کوشش ہے کہ انتخابی مہم کے دوران اہلیانِ حلقہ سے کئے گئے انتخابی وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔

اس منصوبے کا افتتاح چکوال کی ترقی اور عوام کی سہولت کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ چوہدری سلطان حیدر علی خان کی قیادت میں کیے جانے والے اس منصوبے سے نہ صرف ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے بلکہ علاقے کے لوگوں کے لیے آسانی اور سہولت کا باعث بنے گا۔ عوامی مسائل کو ذاتی ذمہ داری سمجھ کر حل کرنے کا عزم اور انتخابی وعدوں کی تکمیل کا یہ عمل عوام کے لیے اعتماد اور امید کا باعث بن رہا ہے۔ یہ ترقیاتی منصوبہ مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کی روایت کا مظہر ہے، اور امید کی جا سکتی ہے کہ آئندہ بھی ایسے منصوبے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جاری رہیں گے۔

No comments: