فرخ اعجاز گوجرانوالہ ڈویژن کے نمبر 1 ایکسپورٹر قرار
نوشہرہ ور کاں (تحصیل رپورٹر محمد اکرم مہر) چیئرمین احساس گروپ فرخ اعجاز گوجرانوالہ ڈویژن کے نمبر1 ایکسپورٹر قرار۔ سال 2023-2024 میں کروڑوں ڈالر کی ایکسپورٹ کر کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ پاکستان لیول کے ٹاپ پچاس میں سے 39 واں نمبر حاصل کرلیا۔ کاروباری حلقوں، سیاسی و سماجی شخصیات، صدر گوجرانوالہ چیمبر رانا محمد صدیق خان اور دوست احباب نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منسٹری آف کامرس نے ملک کے تمام سیکٹر سے پاکستان کے پہلے 100 بیسٹ ایکسپورٹرز کی لسٹ جاری کر دی ہے جس کے اعداد و شمار برائے 2023/24 کے مطابق گوجرانوالہ کے معروف بزنس مین کینن میٹل کے چیف ایگزیکٹو فرخ اعجاز نے ایکسپورٹ میں گوجرانوالہ ریجن سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا، جو تاریخی کامیابی ہے۔
منسٹری آف کامرس کی جاری کردہ لسٹ کے مطابق فرخ اعجاز پاکستان کے پہلے پچاس ٹاپ ایکسپورٹرز میں شامل ہوگئے اور گوجرانوالہ کے تمام سیکٹرز سے ایکسپورٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ انھیں اس شاندار کامیابی پر صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رانا صدیق خان اور نیئر جمیل بھٹی سمیت مختلف شخصیات نے انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف فرخ اعجاز بلکہ پورے گوجرانوالہ کے لیے باعث فخر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سب ان کی محنت، ٹیم ورک اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ممکن ہوا۔ کاروباری حلقوں کا ماننا ہے کہ اس قسم کی کامیابیاں نہ صرف ملکی معیشت کو مضبوط کرتی ہیں بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج بھی اجاگر کرتی ہیں۔ ان کی یہ کامیابی نوجوانوں کے لیے بھی ایک ترغیب ہے کہ محنت اور مستقل مزاجی سے کسی بھی میدان میں بلند مقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔
No comments: