اے سی آفس میں ہیڈ کلرک نصیر احمد کیانی کی گریڈ 17 میں پروموشن پر تقریب کا انعقاد

کوٹ مومن (شاہد اکرم روالیہ   ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو افس سرگودھا (اے ڈی سی آر) میں تعیناتی کے لیے سابقہ ہیڈ کلرک نصیر احمد کیانی کی گریڈ 17 میں پروموشن کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سردار مہتاب احمد خان، اے سی کوٹ مومن، عمر دراز راں، قیصر منیر نائب تحصیل داران، رانا خالد محمود، حاجی محمد اشرف، شمشیر علی گرداوران، ملک ریاض احمد اکاؤنٹنٹ، سید احمد ضیا کالونی ہیڈ کلرک، مناظر علی جہان خنانہ ہیڈ کلرک جنرل، نعمان منظور ریڈر اے سی صاحب ندیم اکرم رانجھا ریڈر تحصیلدار، ملک ممتاز صاحب پی اے ٹو اے سی صاحب، محمد انار، محمد شہباز خان، شاہد نواز، توقیر عباس، اختر عباس نائب قاصدان، ارشاد علی گن مین، مہر محمد اعظم رجسٹری محرر اور دیگر تمام سٹاف اے سی آفس اور تحصیل آفس  نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران سردار مہتاب احمد خان، اے سی کوٹ مومن نے نصیر احمد کیانی کی گریڈ 17 میں پروموشن اور اے ڈی سی آر آفس میں سپرنٹنڈنٹ کے طور پر تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نصیر احمد کیانی نے اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں ہمیشہ ایمانداری اور محنت کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کی محنت کے نتائج آج سامنے آئے ہیں۔

سردار مہتاب احمد خان نے مزید کہا کہ نصیر احمد کیانی کی ترقی نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ پورے محکمے کے لیے باعث فخر ہے۔ اس پروموشن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنے والے افراد کو ہمیشہ اپنی کوششوں کا صلہ ملتا ہے۔

اس موقع پر، تمام شرکاء نے نصیر احمد کیانی کو بہترین کارکردگی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کی کامیاب تعیناتی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب کے آخر میں نصیر احمد کیانی نے اس اعزاز پر تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو پورے عزم و حوصلے کے ساتھ نبھائیں گے اور عوامی خدمت کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔

یہ تقریب تحصیل کوٹ مومن کے مختلف محکموں کے افسران و عملے کی موجودگی میں گلوریا پیلس میرج ہال  کوٹ مومن میں منعقد ہوئی اور اس میں ان کے درمیان خوشگوار روابط اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا۔ تمام افسران و اہلکاروں نے نصیر احمد کیانی کو اس کامیابی پر نیک خواہشات اور دعائیں دی اور اللہ تعالی سے ان کی مزید ترقی کی دعا کی۔

No comments: