چکوال ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے زیر نگرانی ہائی رائز بلڈنگ میں فائر ڈرل کا مظاہرہ

(چکوال ملک حسن فردوس سے) 
صیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ چکوال میں ہائی رائز بلڈنگ میں فائر ڈرل/فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا جس کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے کی جبکہ آپریشن کی ذمہ داری ایمرجنسی آفیسر ساجد حسین نے سرانجام دی،

ڈرل کا مقصد ہنگامی صورتحال یا آگ لگنے کی صورت میں بلڈنگ کو خالی کرنے،

بلڈنگ میں لگی آگ کو بجھانے اور بلڈنگ میں موجود افراد کو بحفاظت اسمبلی ایریا تک رسائی ممکن بنانا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینا ہے اس سلسلے میں یاسر پلازہ تلہ گنگ روڈ میں فائر فائٹنگ ٹیکنیک کا مظاہرہ کیا گیا جس کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے کی اور بلڈنگ میں موجود فائر ہائیڈرینٹ سسٹم کی کارکردگی اور بلڈنگ میں موجود فائر سیفٹی آلات کا معائنہ کیا ریسکیو 1122 کے فائر ریسکیورز نے انتہائی کم وقت میں بلڈنگ تک رسائی حاصل کرنے کے بعد فائر فائٹنگ کا عملی مظاہرہ کیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے بلڈنگ کے سیفٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ان مشقوں کا باقاعدگی سے کرنے کی ہدایات جاری کیں

یہ فرضی مشق ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری اور عوامی آگاہی کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان اور ان کی ٹیم کی جانب سے اس پیشہ ورانہ مظاہرے نے نہ صرف ہائی رائز بلڈنگز کی فائر سیفٹی کے اہم پہلوؤں کو اجاگر کیا بلکہ عوام میں تحفظ کے حوالے سے شعور بھی پیدا کیا۔ فائر سیفٹی آلات کی جانچ اور ریسکیورز کی بروقت کارکردگی سے یہ ثابت ہوا کہ ریسکیو 1122 کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ایسے اقدامات تسلسل کے ساتھ کیے جائیں تو یہ معاشرے کے لیے تحفظ اور اعتماد کا باعث بنیں گے۔

No comments: