زیادہ گندم اگاؤ مہم: نوشہرہ ورکاں میں ترقی کی نئی راہ

 نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر محمد اکرم مہر)

پریس ریلیز
آج مورخہ 27 نومبر 2024 کو زیادہ گندم اگاؤ مہم کے تحت تحصیل لیول پر گندم کمیٹی کی میٹنگ دفتر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں صاحبزادہ جواد حسین پیرزادہ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں کی زیر صدارت میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محمد یوسف چوہدری اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع نوشہرہ ورکاں نے کمیٹی کو بتایا کہ تحصیل نوشہرہ ورکاں میں گندم کی بجائی کا ٹارگٹ ایک لاکھ 44 ہزار 46 ایکڑ مقرر کیا گیا ھے جبکہ اس وقت تک تحصیل میں تقریباً 144198 ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت کی جا چکی ہے جو کہ کل ٹارگٹ کا 10۔100 % فیصد بنتا ھے۔ شرکاء کو مزید بتایا گیا کہ اس وقت تک تحصیل میں کھادوں اور گندم کے بیج کی سرکاری نرخوں پر وافر مقدار موجود ھے۔ اس کے علاوہ شرکاء کو زیادہ گندم اگاؤ مہم کے سلسلے میں کی گئی محکمے کی کاوشوں کے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

میٹنگ میں ایس۔ڈی۔او محکمہ انہار نے شرکاء کو تحصیل میں نہری پانی کی دستیابی کے متعلق آگاہ کیا۔ اور کسانوں نے زیادہ گندم اگاؤ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ۔ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں نے تحصیل لیول گندم کمیٹی کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل میں تمام زرعی مداخل کو سرکاری نرخوں پر مہیا کیا جائے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور کسانوں کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی کاوشوں سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ھے۔

کسانوں نے اس موقع پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے تحصیل انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ زراعت کے فروغ کے لیے ایسی میٹنگز باقاعدگی سے منعقد کی جائیں۔ مزید برآں، کسانوں نے نہری پانی کی بہتر تقسیم اور کھادوں کی دستیابی کو یقینی بنانے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس طرح کے اقدامات کسانوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ زرعی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

No comments: