ناقص مٹیریل اور سست تعمیرات سے پلی کی تعمیر میں تاخیر، شہریوں کا احتجاج
پرانی غلہ منڈی کے موتی بازار کی جانب سے آنے والے رستہ پر پلی کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کے استعمال کے بعد ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے شہر میں ضروری کاموں کے لیے انے والے لوگوں اور مقامی افراد کو ٹریفک بلاک رہنے اور راستہ نہ ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا عوامی سماجی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر گجرانوالہ سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔ گزشتہ چند روز سے پرانی غلہ منڈی کو کو جانے والے راستہ کی پرانی پلی کو توڑ کر اس کی جگہ بغیر کسی منصوبہ بندی غیر ضروری طور پر پہلے سے بڑی نئی پلی کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا جو ٹھیکے دار نے اس تعمیر میں مبینہ طور پر ناقص مٹیریل کا استعمال کے ساتھ کام میں غفلت برتتے ہوئے مسلسل سست رفتاری کا مظاہرہ کیا اور جس کے بعد کام کو ادھورا چھوڑ کر موقع سے غائب ہو گیا ہے جس کے باعث شہر ضروری کاموں کے لیے آنے والے افراد اور مقامی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ راستہ کی بندش کی وجہ سے مخصوص ایریا میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں شہریوں نے معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے ناقص مٹیریل کے استعمال اور پلی کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ صورتحال نہ صرف مقامی افراد کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہے بلکہ کاروباری سرگرمیوں پر بھی منفی اثر ڈال رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کام پر جانے والے افراد، مریضوں کو ہسپتال پہنچانے والے اور دیگر ضروری خدمات کے لیے سفر کرنے والے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اس علاقے کے لوگوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پلی کی تعمیر مکمل کی جائے تاکہ وہ اپنی معمول کی زندگی جاری رکھ سکیں اور علاقے میں ٹریفک کی روانی بحال ہو سکے۔
Image Courtesy: freepik.com
No comments: