صوبائی وزیر رمیش سنگھ کا گوردوارہ مٹو بھائیکے کا دورہ: تعمیراتی کام کا آغاز
نوشہرہ ورکاں( تحصیل رپورٹر محمد اکرم مہر)
صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کا نوشہرہ ورکاں مٹو بھائیکے میں گوردوارہ کھارا صاحب گردوارہ مٹو بھائیکے کا دورہ اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ جواد حسین نے استقبال کیا صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کو گلدستہ پیش کیا گیا صوبائی وزیر نےگوردوارے میں تعمیراتی کاموں کی بنیاد رکھی صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاتعاون مثالی ہے۔ سکھ برادری غیر آباد گردواروں کی آباد کاری اور تعمیر و مرمت کے لیے فنڈز کی فراہمی پر پنجاب حکومت کے مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں مٹو بھائیکے میں گوردوارہ کھارا صاحب ۔گوردوارہ مٹو بھائیکے کے دورے کے موقع پر کیا۔ سردار رمیش سنگھ اور دیگر نے ملکر تعمیراتی کام کے آغاز کی بنیاد رکھی اور اپنے مذہبی طریقہ سے دعا بھی کرائی صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اور دیگر رفقاء کا گوردوارہ کھارا صاحب ۔ گوردوارہ مٹو بھائیکے پہنچنے پرشاندار استقبال کیا گیا جبکہ گوردوارہ کی خستہ حالی پر سردار رمیش سنگھ کا کہنا تھا کہ غیر فعال گردواروں کو فعال بنانے کے لیے صوبائی حکومت کے فنڈز سے مٹو بھائیکے گردوارہ کے احاطہ میں کمروں کی تعمیر کا منصوبہ بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر انکے ہمراہ امریکہ ودیگر ممالک سے آئے سکھ یاتری سردار برجندرسنگھ سمیت ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف سمیرا رضوی اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں صاحبزادہ جواد حسین پیر زادہ تحصیلدار ملک خاور حیات ۔ نائب تحصیلدار حسن اقبال ۔ ڈی ایس پی شبریز ۔ ایس ایچ نوشہرہ ورکاں ودیگر انتظامی وپولیس افسران بھی موجود تھے
صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کا گوردوارہ مٹو بھائیکے کا دورہ اور وہاں تعمیراتی کاموں کا آغاز اقلیتی برادری کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف گوردواروں کی بہتر دیکھ بھال ہو گی بلکہ سکھ برادری کو اپنے مذہبی مقامات کی بحالی اور ترقی کے حوالے سے حکومت کی حمایت کا احساس بھی ہو گا۔ پنجاب حکومت کا اقلیتی کمیونٹی کے حقوق کی حفاظت کے لیے کیے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں اور یہ اقدامات معاشرتی ہم آہنگی کے لیے اہم ثابت ہوں گے۔
No comments: