وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کا ستھرا پنجاب منصوبہ: شہر رسول نگر میں صفائی مہم کا شاندار آغاز



نیوز میڈیا گروپ گوجرانوالہ (چوہدری محمد عبداللہ گورائیہ رسول نگری) کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ’’ستھرا پنجاب‘‘ منصوبے کی جھلکیاں شہر رسول نگر میں نمایاں نظر آنے لگی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رب نواز چدھڑ کی ہدایات پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی کے آپریشن کا کام بڑے زبردست انداز میں انجام دیا۔

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپروائزر وسیم شاہد نے اپنی 15 افراد پر مشتمل ٹیم کے ساتھ صبح سویرے سے ہی شہر رسول نگر کی صفائی کا کام شروع کیا۔ ان کی قیادت میں یہ ٹیم پورے علاقے کو صاف رکھنے کے لیے وقف ہے۔ دفتر یونین کونسل رسول نگر میں روزانہ صبح 6 بجے خاکروب ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جاتا ہے، اور پھر انہیں علاقے کی صفائی کے لیے ہدایات دی جاتی ہیں۔ وسیم شاہد نہ صرف ان ملازمین کی نگرانی کرتے ہیں بلکہ سختی سے صفائی کے معیار کو برقرار رکھتے ہیں تاکہ شہر کو بہترین حالت میں رکھا جا سکے۔

نیوز میڈیا گروپ کے سروے کے مطابق، عوامی رائے اس منصوبے کے بارے میں بہت مثبت نظر آئی۔ مقامی لوگوں نے صفائی کی اس مہم کو سراہا اور اسے اپنے علاقے کی خوشحالی اور صحت کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ سپروائزر وسیم شاہ اور ان کی ٹیم نے عوام کے دل جیت لیے ہیں، اور لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے علاقے میں صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری آئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ’’ستھرا پنجاب‘‘ منصوبے کے تحت، یہ مہم ایک اہم مثال ہے کہ کس طرح حکومتی عزم اور عوام کی حمایت سے شہر کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

No comments: