شاھین ٹاون میں پولیس گردی یا ڈاکو راج؟ قیمتی سامان اور گاڑیاں غائب
لدھیوالہ وڑایچ (چوہدری فیاض) ۔ ڈسکہ شاھین ٹاون میں پولیس گردی یا ڈاکوں گردی شاھین ٹاون علاقہ غیر بن گیا۔
ندیم بٹ کے گھر 20/25 افراد کا پولیس کی وردیوں میں ملبوس ہو کر یلغار گھر کا قیمتی سامان چوری کیا موٹر سائیکل اور کار بھی لے گے۔
تھانہ سٹی ڈسکہ تھانہ صدر ڈسکہ تھانہ بمبانوالہ کا شاھین ٹاون کو اپنے علاقے میں شامل کرنے سے انکار ندیم بٹ انصاف کے لیے ڈی ائی جی افس گوجرانوالہ پہنچ گیا۔ڈی پی او سیالکوٹ انکوائری افیسر مقرر۔
تفصیل کے مطابق محمد ندیم بٹ ولد ثنااللہ سکنہ شاھین ٹاون ڈسکہ سیالکوٹ نے ڈی ائی جی گوجرانوالہ کو تحریری درخواست دیتے ہوۓ موقف احتیار کیا۔کہ مورخہ 12/12/24کو بوقت 8/9 بجے صبح میری ہمشیرا ہمیرا بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ دروازے پر دستک ہوئی دروازہ کھولا تو 20/25 افراد جو کہ پولیس کی وردیوں میں ملبوس تھے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوۓ گھر میں داخل ہو گے۔اور گھر کی تلاشی لینے لگے اور میری ہمشیرا کو بتایا کہ ہم منشیات کی تلاش میں ہیں اسلیے گھر کی تلاشی لے رہے ہیں جب کچھ نہ مل سکا تو گھر کا قیمتی سامان ایل سی ڈی 38انچ تین عدد موبائلز۔ایک عدد موبائل ڈیوائس ایک عدد پسٹل ایک ڈے وی ار دو عدد گھڑیاں کپڑے جوتے جیکٹس گرم چادریں اور گیراج میں کھڑا موٹر سائیکل 125ccھنڈا۔کار سیوک ھنڈا بھی لے گے ہمیرا بی بی نے بتایا ایک ادمی نے لطیف گجر کے نام کی نام پلیٹ لگا رکھی تھی اور باقی افراد صرف پولیس وردیوں میں ملبوس تھے ہمیرا بی بی نے ملازمین سے کہا کہ ہم منشیات کا کاروبار نہیں کرتے اور نہ ہی اپ کو ہمارے گھر سے منشیات ملی ہے تو پھر گھر کا قیمتی سامان کیوں اٹھا رہے ہوں جس پر لطیف گجر نے ہمیرا بی بی کو گالم گلوچ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ ہمارے بارے میں کسی سے ذکر کیا تو تمام افراد کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرکے جیل بہیج دوں گا۔روز نامہ میڈیاکے نمائندہ کے دریافت کرنے پر تھانہ سٹی ڈسکہ تھانہ صدر ڈسکہ تھانہ بمبانوالہ نے علاقہ شاھین ٹاون ڈسکہ کو اپنے علاقہ میں ماننے سے انکار کر دیا اور وقوعہ کے معتلق لا علمی کا اظہار کیا۔جبکہ ندیم بٹ سکنہ شاھین ٹاون ڈسکہ انصاف کے لیے ڈی ائی جی گوجرانوالہ کے افس پہنچ گیا ڈی ائی جی گوجرانوالہ نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوۓ ڈی پی او سیالکوٹ سے وقوعہ کے بارے میں رپوٹ طلب کر لی
No comments: