انجینئر گل اصغر خان بگھور کی قیادت پر عوام کا بھرپور اعتماد اور حمایت
یونین کونسل گنجیال شریف بھی یکطرفہ۔۔ امیدوار پی پی 84 ملک راحیل گنجیال اور ان کی برادری نے انجینئر گل اصغر خان بگھور کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔
گنجیال کے معروف سیاسی و سماجی خاندان کا وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات ایم این اے انجینئر گل اصغر خان بگھور کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی برادری اور دوستوں سمیت بگھور گروپ میں شمولیت کا اعلان۔
انجینئر گل اصغر خان بگھور کے گنجیال شریف پہنچنے پر پرتپاک استقبال۔
اس موقع پر ملک حاجی احمد گنجیال، ملک نصراللہ گنجیال، امیدوار پی پی 84 ملک راحیل گنجیال، حاجی عمر حیات گنجیال، حاجی عطاء اللہ گنجیال، حاجی نصراللہ گنجیال، ملک اقبال گنجیال، حافظ محمد ریاض، امیدوار برائے ایم پی اے ملک راحیل عمر گنجیال، ملک ثناء اللہ، ملک محمد ایوب گنجیال سمیت دیگر نے انجینئر گل اصغر خان بگھور کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی برادری اور دوستوں سمیت بگھور گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا اور اپنی بھرپور سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔
معاشرے میں اچھے لوگوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ اچھے رہنما اور معاشرے کے فعال افراد وہ ستون ہیں جو معاشرتی اقدار کو قائم رکھتے ہیں اور بگاڑ کا راستہ روکتے ہیں۔ جہاں ان کی کمی ہوتی ہے، وہاں ظلم، بے انصافی اور بدعنوانی سر اٹھا لیتی ہیں، اور معاشرہ اپنے امن و سکون سے محروم ہو جاتا ہے۔
انجینئر گل اصغر خان بگھور کی قیادت پر عوام کا اعتماد ظاہر کرتا ہے کہ وہ ایک مخلص اور دیانت دار شخصیت کے حامل ہیں جو اپنے حلقے کی ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے کوشاں ہیں۔ اس قسم کے رہنما نہ صرف اپنے علاقے بلکہ پورے معاشرے کے لیے مشعل راہ ثابت ہوتے ہیں۔ عوام کو چاہیے کہ وہ ان اچھے لوگوں کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ایک خوشحال اور مضبوط معاشرہ تشکیل پا سکے۔
خوشاب (بیورو چیف)
No comments: