حکام کی عدم توجہی سے ریلوے کی قیمتی املاک برباد ہونے لگیں، پل خستہ حالی کا شکار



 وزیرآباد(بیورو چیف عدنان بٹ سے)حکام کی عدم توجہی سے ریلوے کی قیمتی املاک برباد ہونے لگیں، پل خستہ حالی کا شکار، سرپرست اعلی محمود احمد خان لودھی ، جوائنٹ سیکرٹری وزیرآباد پریس کلب عدنان بٹ ودیگر دوستوں کے ہمراہ ملک شوکت علی ایس ڈی سی ریلوے وزیرآباد کو فوری مرمت کے لیے درخواست گزار دی گئی ایس ڈی سی ریلوے ملک شوکت علی نے درخواست وصول کرتے ہوئے وزیرآباد پریس کلب کی کاوشوں کو سراہا اور دیلوے پل کی فوری مرمت اور نگہداشت کی یقین دہانی کرائی ، ریلوے کالونی انسپکٹر آف ورکس کے دفتر میں کروڑوں روپے مالیت کی لکڑی برباد ہونے لگی ، شہریوں کا معاملے پر تشویش کا اظہار۔ وزیرآباد میں انگریز دور سے چند سال قبل تک صاف حالت میں موجود ریلوے پل ریل انتظامیہ کی غفلت سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔کئی کئی میٹر کے لکڑی کے سلیب ٹوٹنے سے پل پر شگاف پڑ گئے ہیں۔ ریلوے کے پاس کروڑوں روپے مالیت کی لکڑی موجود ہے جو گل سڑ رہی ہے مگر اسے مناسب استعمال میں نہیں لایا جارہا ۔ آئی او ڈبلیو کے آفس میں ہی قیمتی لکڑی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جن میں سے  کچھ لکڑی پڑی سڑ گئی اور کچھ مبینہ کرپشن کی نذر ہو گئی ہے۔کروڑوں روپے مالیت کے لکڑی کے علاوہ ریل حکام کی غفلت سے پرانی لائنوں کا لوہا مٹی میں دھنس کر ناکارہ ہو گیا ہے ۔ ریلوے کے مقامی افسران، موجودہ عملہ کی ملی بھگت کالونی کی رہائش گاہوں پرپھل دار اور قیمتی سینکڑوں درخت غائب ہو چکے ہیں۔ شہریوں نے معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

No comments: