مقامی انتظامیہ کے زیر اہتمام سٹی پارک میں نئی مجوزہ لائبریری کا قیام



وزیرآباد(بیورو چیف عدنان بٹ سے)ممبر جنرل کونسل ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن خواجہ محمد شعیب نے مقامی انتظامیہ کے زیر اہتمام سٹی پارک میں نئی مجوزہ لائبریری کے قیام کو علم و ادب کے فروغ کیلئے بہترین کاوش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ کی خصوصی کاوشوں سے شہریوں کی سہولت کیلئے جدید ای لائبریری کا قیام ایک عظیم منصوبہ ہے انشاءاللہ یہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا دعا ہے کہ علم کے سمندر سے لوگ فیضیاب ہوتے رہیں۔انہوں نے کہا خوشی کی بات ہے کہ سٹی پارک میں بننے والی لائبریری ہر خاص و عام شہری کے لیے ہوگی اس پر کسی مخصوص گروپ کی اجارہ داری ہرگز نہیں ہونی چاہئے۔ خواجہ محمد شعیب نے اندرون شہر پرانی لائبریری پر غیر متعلقہ افراد نے پی ٹی آئی دور حکومت میں ہونے والے ناجائز قبضہ کو بھی ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

No comments: