وزیرآباد: پولیس مقابلے میں پنجاب اسمبلی کے سکیورٹی اسسٹنٹ کو قتل کرنے والا ڈاکو ہلاک

خلاصه

وزیرآباد کے علاقے گنیاں والہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران، چناب ٹول پلازہ کے قریب پنجاب اسمبلی کے اسسٹنٹ سکیورٹی آفیسر کو قتل کرنے والا خطرناک ڈاکو جمشید ہلاک ہوگیا۔ دوران برآمدگی ملزمان نے پولیس پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں جمشید اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ وہ پنجاب اسمبلی کے سکیورٹی اسسٹنٹ عمیر طارق کو قتل کرنے میں ملوث تھا اور مختلف اضلاع کی پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔


تفصیل

وزیرآباد( ملک  عاطف علی بیوروچیف )تھانہ صدر وزیر آباد کے علاقے گنیاں والہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ،چناب ٹول پلازہ کے قریب پنجاب اسمبلی کے اسسٹنٹ سکیورٹی آفیسرکو دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والا خطرناک ڈاکو ہلاک اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ماراگیا

واقعہ تھانہ صدروزیرآبادکی حدود میں پیش آیا جہاں تھانہ سوہدرہ پولیس ملزم جمشید کو برآمدگی کے لیے لیجا رہی تھی کہ ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر کے اپنی ساتھی کو چھڑا لیا،پولس کے مطابق گنھیا والا کے قریب دوران ناکہ بندی ڈاکوؤں کا دوبارہ پولیس سے آمنا سامنا ہو گیا دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیاجبکہ ملزمان کے 2 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے واقعہ کاعلم ہوتے ہی ایس ایس پی انوسٹی گیشن رضوان طارق کی سربراہی ڈی ایس پی ہاشم گجر،ایس ایچ او گوہرعباس بھٹی سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،ساتھیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے پولیس کے مطابق ڈاکو کی شناخت جمشید کے نام سے ہوئی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے،ڈی ایس پی ہاشم گجر کے مطابق اسی ڈاکو نے پنجاب اسمبلی کے سکیورٹی اسسٹنٹ عمیر طارق کو دوران ڈکیتی قتل کیا تھا عمیرطارق کی 5 بہنوں کااکلوتا بھائی تھا 6دن بعد اسکی  شادی تھی جسے ڈاکو نے قتل کیا تھا ہلاک ڈاکو گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع کی پولیس کو  متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا

No comments: