سپیڈ گن کیمروں کے ذریعے تیز رفتاری کی روک تھام کا آغاز
خلاصه
منڈی بہاؤالدین میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان کی ہدایت پر شاہراہوں پر تیز رفتاری اور قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے سپیڈ گن کیمروں کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔ وسیم ریاض خان نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے اور تیز رفتاری کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید تکنیک کا استعمال ضروری ہے۔ یہ اقدام حادثات کی شرح کو کم کرنے اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے مختلف مہمات بھی چلائی جا رہی ہیں۔
تفصیل
منڈی بھاوالدین(چوہدری محمدعبداللہ گورائیہ رسولنگری ) تفصیلات کے مطابق
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین وسیم ریاض خان کی ہدایت پر منڈی بہاؤالدین میں شاہراہوں پر تیز رفتاری اور قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے سپیڈ گن کیمروں کا استعمال شروع
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان نے کہا ہے کہ شہریوں کی زندگیوں کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے، اور تیز رفتاری جیسے عوامل کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید تکنیک کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔
شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے
سپیڈ گن کیمروں کے ذریعے گاڑیوں کی تیز رفتاری کو چیک کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے
یہ اقدام بڑھتے ہوئے حادثات کو روکنے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے
اس اقدام سے قانون شکن ڈرائیوروں کے خلاف فوری کارروائی کی جاسکے گی۔گاڑیوں کی رفتار کو مانیٹر کرکے سڑک پر حادثات کی شرح کو کم کیا جاسکے گا۔
عوام الناس ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور اپنی اور دوسروں کی جانوں کو محفوظ بنائیں۔
مزید برآں، ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے مختلف مہمات بھی چلائی جا رہی ہیں، تاکہ وہ رفتار کی حدود اور دیگر قوانین کی اہمیت کو سمجھ سکیں۔
یہ قدم علاقے میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور حادثات کی شرح کو کم کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
No comments: