ایس پی ارسلان زاہد کی تھانہ آباد پور میں کھلی کچہری، عوامی مسائل کا فوری حل

خلاصه

ایس پی ارسلان زاہد نے تھانہ آباد پور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں علاقہ بھر سے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سائلین کی درخواستوں پر کارروائی کی گئی اور متاثرین کو نقدی اور موٹر سائیکل کی صورت میں ریکوری دی گئی۔ میڈیا اور سیاسی شخصیات کی موجودگی نے اس کچہری کو اہمیت دی۔ عوامی مسائل کا فوری حل اور پولیس کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی اس کھلی کچہری کا مثبت نتیجہ رہا۔


تفصیل

ایس پی انویسٹیگیشن رحیم یارخان ارسلان زاہد کی تھانہ آباد پور میں کھلی کچہری۔ کھلی کچہری میں علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ سائلین نے درخواستیں پیش کیں جن پر ایس پی ارسلان زاھد نے رپورٹ طلب کی۔ علاوہ ازیں ایس پی ارسلان زاہد نے متاثرین کو ریکوری بھی دی جس میں نقدی اور موٹر سائیکل شامل تھے۔ کھلی کچہری میں ایس ایچ آباد پور ملک سلیم درگھ کی طرف سے میڈیا نمائندگان کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔  

میڈیا نمائندگان میں پریس کلب آباد پور کے صدر ملک ریاض وفا، جنرل سیکرٹری جام محمد افضل، چیئرمین رانا محمد یونس، ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان کے ممبر و کالم نگار سید تحسین بخاری، اے ڈی فیصل خان، ملک عبد الستار، ناصر خان مزاری، اللہ نواز خان، جام فضل ابڑو، عمران بھٹی، توقیر خان دریشک، عاشق شیرازی، جام فاروق گچل اور دیگر صحافی بھی موجود تھے۔ سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات میں سردار اسماعیل خان، سردار عبدالحمید خان دشتی، جام ساجد محمود فاروقی، جام شکیل احمد نوناری، ملک معاویہ، رئیس خلیل احمد چاچڑ، جام ممتاز گچل اور دیگر موجود تھے۔  

ریکوری ملنے پر متاثرین نے ایس ایچ او آباد پور ملک سلیم درگھ اور ایس پی انویسٹیگیشن ارسلان زاہد کا شکریہ ادا کیا۔  

کھلی کچہری میں صدر سرکل کے تمام ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر عوام کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کھلی کچہریاں عوامی مسائل کے حل کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہیں، اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے تاکہ لوگوں کو انصاف مل سکے۔ کھلی کچہریوں میں عوامی شکایات کا جلد از جلد حل ممکن بنانا پولیس کا ایک اہم اقدام ہے، جس سے لوگوں کا اعتماد بڑھتا ہے اور پولیس کے ساتھ ان کے تعلقات مزید مضبوط ہوتے ہیں۔

رحیم یار خان (عتیق گورایہ)


No comments: