نشے کے خاتمے کے لیے مؤثر حکمت عملی اور حکومتی کردار کی ضرورت

 




خلاصه

سول سوسائٹی نیٹ ورک کے صدر فاروق منہاس نے نشے کے خاتمے کے لیے مثبت حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو نشے کے عادی افراد کے علاج کے لیے ترک منشیات سینٹرز قائم کرنے چاہییں۔ کراچی یونیورسٹی میں منعقدہ قومی کانفرنس میں انسداد منشیات کے موضوع پر عالمی ماہرین اور نمائندگان شرکت کریں گے۔

تفصیل

 وزیرآباد (نامہ نگار)  اپنی نوجوان نسل کو نشے جیسی لعنت سے پاک کرنے کیلئے پاکستان کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ، سول سوسائٹی نیٹ ورک گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر فاروق منہاس نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ خوشحال معاشرے کی تکمیل کے لیے اپنے بھٹکے ہوئے نوجوانوں کو نشے سے بچانے کے لیے مثبت حکمت عملی بنانا ہوگی ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ رواں ماہ 6/7 نومبر کو کراچی یونیورسٹی میں ہونے والی 9 ویں قومی کانفرنس برائے انسداد منشیات کے حوالے سے منعقد ہو گی ، انسداد منشیات تقریب کے حوالے انہوں نے بتایا کہ کراچی یونیورسٹی ہونے والی کانفرنس میں دنیا بھر سے سکالرز اور سول سوسائٹی پاکستان چاروں صوبوں کے نمائندگان و دیگر شرکت کریں گے اس قومی کانفرنس کے حوالے سے انہوں نے ایک پیغام دیا کہ حکومت جس طرح دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجے کے لیے طبی سہولیات فراہم کرتی ہیں اسی طرح حکومتی خدمت انسداد ترک منشیات سینٹر قائم کرتے ہوئے نشے جیسی لعنت کے عادی لوگوں کو مریض تصور کرتے ہوئے حکومتی سطح پر اعلی و احسن علاج معالجہ کی سہولیات فراہم ہونی چاہیے تاکہ نشے کے عادی لوگوں کا بہترین علاج معالجہ کرواتے ہوئے ان کو ایک اچھا شہری اور بہتر زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کیے جائیں ایک انسان کی زندگی بچانا پوری انسانیت کی زندگی بچانے کے برابر ہے اگر اس نظریے اور سوچ کے تحت ہم عمل درآمد کریں تو اللہ پاک اپنی مخلوق سے راضی ہوں گے -

No comments: