صاف ستھرا پنجاب پروگرام: اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کا گاؤں تخت ہزارہ اور ہلال پور نون کا دورہ



صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن سردار مہتاب احمد خان بلوچ نے گزشتہ روز رانجھا کے گاؤں تخت ہزارہ اور ہلال پور نون کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے صفائی اور ستھرائی کی صورتحال کو چیک کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ گاؤں میں صفائی کے کام میں کسی قسم کی کمی نہ ہو۔ اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی کے عملے کی محنت کو سراہا اور بہترین صفائی کے لیے انہیں شاباش دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق صاف ستھرا پنجاب پروگرام کا مقصد نہ صرف عوامی صحت کو بہتر بنانا ہے بلکہ ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھنا ہے۔ گاؤں میں صفائی کے اچھے انتظامات دیکھ کر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہمیں ہر سطح پر صفائی کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا، کیونکہ صاف ماحول نہ صرف صحت مند زندگی کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ معاشرتی ذمہ داری بھی ہے۔ صاف ستھرا ماحول صحت کے مسائل کم کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی روزمرہ کی زندگی کو بہتر بناتا ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مختلف قصبات اور شہروں کو ہنگامی بنیادوں پر چیک کرتی رہیں گی تاکہ صفائی کے معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔ انہوں نے سماجی رہنماؤں سے درخواست کی کہ وہ صفائی کے حوالے سے کسی بھی شکایت کی صورت میں حکام کو آگاہ کریں تاکہ فوری طور پر اقدامات اٹھائے جا سکیں۔

یہ دورہ اس بات کا ہے کہ حکومت صفائی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے نبھا رہی ہے اور عوام کو بھی اس میں بھرپور تعاون کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایک صاف ستھرا اور صحت مند پنجاب بنایا جا سکے۔

کوٹ مومن سرگودھا (شاہد اکرم روالیہ)

No comments: