غریب عوام مہنگائی کے طوفان اور ناجائز بجلی کے بلز سے تنگ - حکومت وقت کے خلاف پرزور احتجاج
.لیاقت پور تصیل رپورٹر ترنڈہ گورگیج کی غریب عوام مہنگائی کے طوفان اور ناجائز بجلی کے بلز سے تنگ ، حکومت وقت کے خلاف پرزور احتجاج۔
سے ترنڈہ محمد پناہ اور گردونواح میں اشیاء خوردونوش گھی ،چینی،دالیں،آٹا اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔ان اشیاء کی کچھ قیمتیں حکومت پاکستان کی جانب سے اضافہ کیا جاتا ہے اور پھر مزید دوکان دار حضرات ناجائز منافع خوری کرتے ہیں۔
دوسری جانب پرائس کنٹرول آفیسرز اپنے دفتروں تک محدود رہتے ہیں ۔ترنڈہ محمد پناہ کی رہائشی عوام کا کہنا ہےکہ حکومت پاکستان نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے ۔
ایک طرف مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا گیا ھے اور دوسری جانب بجلی کے یونٹ مہنگے کرکے عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ھے۔
دیہاڑی دار مزدوروں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے اپیل کی ھے کہ ہم محنت کش عوام 700 روپے سے 800 روپے دیہاڑی کماتے ہیں اس میں کھانے پینے کی اشیاء خریدیں یا پھر ناجائز و جان لیوا بجلی کے بل ادا کریں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے گزارش کی جاتی ھے کہ اشیاء خوردونوش اور بجلی کے ناجائز بلوں سے نجات دلوائی جائے اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو بھی متحرک کرتے ہوئے دکانداروں کی ناجائز منافع خوری کے خلاف فوری اور بروقت کارروائی کرنے کے لیے واٹس ایپ رابطہ نمبر کا اجراء کیا جائے ۔
No comments: