پنجاب حکومت کا سموگ سے بچاؤ کے لیے سپر سیڈر کی فراہمی، زمینداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ
نوشہرہ ورکاں( تحصیل رپورٹر محمد اکرم مہر)
حکومت پنجاب وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کو سموگ فری بنانے کے لیے بہت زیادہ اقدامات کر رہی ہیں اور اس سلسلے میں سپر سیڈر کی 60 فیصد رعایتی نرخوں پر زمیندار کو فراہمی ایک اہم کڑی ھے اس سلسلے میں گوجرانولہ میں پانچ سالوں کے لیے 620 ذمیداروں کے سپر سیڈر بذریعہ قرعہ اندازی نکلے اور اس میں سے پہلے سال 123 سپر سیڈر ضلع گوجرانولہ میں دیے گئے جن میں سے تحصیل نو شہرہ ورکاں کے 33 خوش نصیب زمینداروں کے سپر سیڈر نکلے اور وہ ان کو سپر سیڈر مہیا کر دیے گئے ہیں جو کہ اب فیلڈ میں کام کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں محکمہ زراعت توسیع نوشہرہ ورکاں کا عملہ زمیداروں کو اگاہی دے رہا ہے کہ وہ اپنی گندم سپر سیڈر کے ذریعے کاشت کریں اس وقت تک تقریبا تین ہزار ایکڑ رقبے پر سپر سیڈر کے ذریعے کاشت مکمل ہو چکی ہے اور زمینداروں کو مسلسل اگاہی دی جا رہی ہے کہ وہ بذریعہ سپر سیڈر اپنی گندم کی کاشت کریں تاکہ اس سے ہماری پیداوار میں بھی اضافہ ہو اور جو ذمہ دار دھان کے مڈھوں کو اگ لگاتے تھے اس سے بھی نجات حاصل کی جا سکتی ہے اس سلسلے میں اج محمد یوسف چوھدری اسسٹنٹ ڈا ڈائریکٹر زراعت توسیع نوشہرہ ورکاں نے نعیم الحق زمیندار کے گاؤں محمد پورے کا دودہ کیا اور موقع پر سپر سیڈر کی نگرانی کی اور زمیندار اس سلسلے میں ذمہ دار نے اپنے تو اثرات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ماحول دوست ٹیکنالوجی ہے اس سے نہ صرف گندم کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے بلکہ سموگ سے بھی بچا جا سکتا ہے اور محمد سرور بھٹی جو کہ سپر سیڈر کے مالک تھے انہوں نے بتایا کہ سپر سیڈر کے لیے کسان کافی تعداد میں رابطہ کر رہے ہیں اورزمیندار کا فیڈ بیک اچھاھے محمد یوسف چوہدری اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع نے صدر نوشہرہ ورکاں تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ چوہدری محمد امین گورایہ نمبردار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے برعکس زمیندار فصل دھان کے مڈھوں کو آگ لگاتے تھے جس سے سموگ آلودگی پھیلتی تھی اس سے بھی بچا جا سکتا ھے
No comments: