پنجاب پولیس کی جانب سے اہم آگاہی پیغام

پنجاب پولیس کی جانب سے سردیوں میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ سردیوں میں راتیں لمبی ہو جاتی ہیں اور سردی و دھند کی وجہ سے غیر محفوظ حالات پیدا ہو سکتے ہیں، جس کی وجہ سے وارداتیں بڑھ جاتی ہیں۔ اس موسم میں چوروں کی سرگرمیاں بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے کیونکہ دھند اور سردی میں لوگوں کی نظر کمزور پڑ جاتی ہے، اور ان حالات کا فائدہ اٹھا کر چور وارداتیں کرتے ہیں۔




:کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کریں


فیملی اور دوستوں کا واٹس ایپ گروپ بنائیں تاکہ ایمرجنسی میں کام آئے۔

صدر دروازے اور چھت پر کیمرے لگوائیں 

کبھی بچوں کو مین دروازہ کھولنے کے لیے باہر نہ بھیجیں۔

طلائی زیورات اور 50 ہزار سے زیادہ رقم بینک میں رکھ دیں۔

ایک موبائل فون ایسی جگہ پر لازمی رکھیں جو عام شخص کو مل نہ سکے۔

گھر کی اہم جگہ پر پرنٹ شدہ 15 نمبر.. تھانے کا نمبر.چسپاں کر دیں اور بچوں کو بھی ان نمبر کو استعمال  --  کرنے کے بارے پتہ ہونا چاہیے۔

کبھی بھی گھر سے باہر جانے کی ایک جیسی روٹین نہ رکھیں کیونکہ چور ذہین ہوتے ہیں، آپ کی روٹین پر نظر - رکھ رہے ہوتے ہیں۔

اگر آپ نوکری یا کاروبار کے سلسلے سے گھر سے باہر ہیں تو مناسب وقفے سے گھر فون کرکے خیر و عافیت پوچھ لیا کریں۔

مالی معاملات اپنے ملازمین کے سامنے کرنے سے اجتناب کریں۔

کسی ایمرجنسی کی صورت میں اپنے حواس مت کھو جائیں بلکہ تحمل اور صبر کے ساتھ معاملات کو ہینڈل کریں۔




ان احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہم اپنے گھروں اور خاندانوں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ سردیوں کی لمبی راتوں اور دھند کے دوران وارداتوں میں اضافہ ہوتا ہے، لیکن ذرا سی احتیاط اور چوکسی سے ان واقعات سے بچا جا سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھے اور ہمیں ایسے حالات کا مقابلہ کرنے کی قوت دے۔ آمین۔

🤲 اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو.. آمین


Image Credits: freepik.com



No comments: