وزیرآباد: مولانا ظفر علی خان کی 68 ویں برسی پر بہترین صحافی کو ایوارڈ

 خوشاب ( بیورو چیف)

اخلاقی تربیت والدین کے سکون قلب اور بچوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ھے۔حافظ عمر نواز                        خوشاب(نمائندہ خصوصی)فیضان اسلامک اسکول سسٹم مٹھہ ٹوانہ کیمپس میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،اس  میٹنگ میں تمام ذمہ داران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی کامیابی ہمارا مشترکہ مقصد ہے، اور اس مقصد کے لیے ہمیں پوری محنت، لگن، اور اخلاص کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا،یہ سکول صرف ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ ایک ایسا مرکز ہے جو بچوں کی زندگی کے ہر پہلو کو نکھارنے کا ذریعہ ھے،ان خیالات کا اظہار پرنسپل حافظ عمر نواز نے گفتگو کرتے ھوئے کیا،انھوں نے کہا کہ معیاری دنیاوی تعلیم جو انہیں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ترقی کرنے کے قابل بناتی ہے۔

قرآن و سنت کی روشنی میں دینی تعلیم جو انہیں بہترین مسلمان اور معاشرے کا مفید فرد بناتی ہے۔جبکہ اخلاقی تربیت جو والدین کے لیے سکونِ قلب اور بچوں کے لیے بہتر مستقبل کا سبب بنتی ہے۔انھوں نے کہا ہماری ذمہ داری ھے کہ ہم اس مشن کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو اس عظیم مقصد سے جوڑیں اس کے لیے تمام ذمہ داران اپنے حلقہ احباب میں فیضان اسکول کے نظام کی خوبیاں بیان کرے۔

لوگوں کو سمجھائیں کہ ایک چھت کے نیچے دینی اوردنیاوی تعلیم کا حسین امتزاج کتنا ضروری اور نایاب ہے۔ایڈمیشن کمپین کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی توانائیاں وقف کریں۔

یہ وقت محنت اور قربانی کا ہے، اور ان شاءاللہ، اس کا پھل دنیا و آخرت میں بہترین صورت میں ملے گا۔ہم سب کو یہ سمجھنا ہوگا کہ یہ صرف ایک مہم نہیں بلکہ ہمارے بچوں کی دنیا اور آخرت کو سنوارنے کی جدوجہد ہے۔

انھوں نے کہا کہ"جو شخص کسی کے علم کا ذریعہ بنتا ہے، وہ علم قیامت تک صدقہ جاریہ بن کر اس کے اعمال میں شامل رہتا ہے۔لہٰذا آئیں ہم سب اپنی پوری توانائیاں اس مقصد کے لیے لگا دیں، تاکہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم نہ صرف کامیاب ہو بلکہ دین و دنیا کے لیے ایک مثال بنے۔اخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور اس نیک مشن کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے خصوص دعا بھی کی گئی۔۔۔

No comments: