نورپورتھل کے نواحی گاؤں میکن کیلئے54 کروڑ کی خطیر رقم کا میگا پراجیکٹ

 خوشاب ( بیورو چیف)

بدل_رہا_ہے_این_اے_88

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے بھائی ملک گل داد خان بگھور،انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور،سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل خوشاب ملک وارث بگھور،چیئرمین روڈز انسپکشن کمیٹی ملک خالقداد بگھور،سربراہ بگھور گروپ و سابقہ ناظم یونین کونسل راہداری حکیم اقبال راہداری،چیئرمین یونین کونسل رنگپور بگھور ملک جعفر خان بگھور،وائس چیئرمین یونین کونسل آدھی کوٹ رانا محمد شکیل،جنرل سیکرٹری استحکام پاکستان پارٹی نورپورتھل سردار آفتاب رضا خان بلوچ،رہنما بگھور گروپ و سابقہ امیدوار ایم این اے صفدر خان پٹھان اور معززین علاقہ،تحصیل مینیجر پی آر ایم ایس سی نورپورتھل شاہد اسلم اور انکی ٹیم کے ہمراہ 54 کروڑ کی خطیر رقم اور "ورلڈ بینک" کی خصوصی گرانٹ سے نورپورتھل کے نواحی علاقہ میکن میں میگا پراجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

میکن گاؤں کیلئے 54 کروڑ کی خطیر رقم کے پراجیکٹ میں 

"واٹر سپلائی،سیوریج سپلائی،سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اینڈ سینیٹیشن اور پی سی سی سلیب"شامل ہیں۔

اس میگا پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد میکن گاؤں تحصیل نورپورتھل کا ماڈل ویلج بن کر ابھرے گا۔

پراجیکٹ کی تقریب سنگ بنیاد میں بگھور ٹوانہ اتراء اتحاد کے معززین علاقہ سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ بھی موجود تھے۔

No comments: