نواں لاہور میں عظیم الشان محفل نعت: حضرت پیر عمر زیب قاسمی کی صدارت میں روحانی محفل کا انعقاد
رسول نگر تحصیل رپورٹر (شبیر مشتاق کھوکھر ) وزیرآباد کے نواحی گاؤں نواں لاہور میں عظیم الشان محفل نعت کا اہتمام کیہ گیا جس میں رہبر شریعت حضرت پیر عمر زیب قاسمی نے صدارت کی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علی پور چٹھہ کے نواحی گاؤں نواں لاہور کی جامع مسجد میں محفل نعت کا اہتمام کیا گیا۔
پاکستان بھر سے معروف نعت خواں حضرات نے محفل نعت میں شرکت کی۔
اس پر نور محفل کی صدارت حضرت پیر عمر زیب بادشاہ قاسمی نے کی۔
نعت خواں حضرات نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے اور اہلیان محفل کو اپنے کلام سے محو کئے رکھا۔
حضرت پیر عمر زیب قاسمی نے اپنے خطاب میں عشق رسول صل اللہ علیہ وسلم پہ زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ نبی کریم کے راستے پہ چلنا ہی زندگی اور آخرت کی کامیابی ہے اور والیان موھڑہ شریف سمیت تمام اولیاء نے اپنی زندگی نبی کریم کے بتائے ہوئے راستے پر گزاری اور اسی کی تبلیغ کی۔
محفل پاک میں گرد و نواح کے دیہات کے علاوہ نواں لاہور سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
محفل پاک کا انعقاد و انتظام حلیفہ عابد حسین قاسمی اور ان کے بڑے بھائی سجاد احمد کھوکھر نے کیا۔
پاکستان جموں کشمیر اتحاد کونسل کے وفد نے بھی اس محفل پاک میں شرکت کی اور
چئیرمین اتحاد مختار حمزہ بھٹی۔
صدر اتحاد مولوی بشیر احمد
نائب صدر اتحاد تحصیل علی پور چٹھہ ماسٹر ظفر اقبال نے وفد کی قیادت کی۔
زیر انتظام انجمن محبان طریقت انٹرنیشنل موہڑہ شریف مری حلقہ نواں لاہور وزیر آباد نے اس محفل کا اہتمام کیا جس نے محفل کی روحانیت میں مزید اضافہ کیا۔
یہ محفل نعت نہ صرف دین اسلام کے اہم پیغامات کو عام کرنے کا ایک خوبصورت ذریعہ تھی بلکہ لوگوں کے دلوں میں محبت اور عقیدت کی ایک نئی لہر بھی پیدا کی۔
No comments: