گزشتہ 2.5 سالوں میں صنعت سیکٹر بالخصوص کٹلری مصنوعات تیار کرنے والوں نے 60 فیصد مہنگائی برداشت کی ہے
وزیرآباد (بیورو چیف عدنان بٹ سے )سابق چیئرمین کٹلری ایسوسی ایشن وزیرآباد مہر شکیل اعظم کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2.5 سالوں میں صنعت سیکٹر بالخصوص کٹلری مصنوعات تیار کرنے والوں نے 60 فیصد مہنگائی برداشت کی ہے، حکومت کو ٹیکسیشن کے معاملات میں اصلاحات لانا ہو گی کمزور پالیسیوں سے اصل حقدار جائز منافع سے محروم رہتے ہیں جبکہ مڈل مین جن کی کوئی ذمہ داری نہ ہے ناجائز منافعے کمارہے ہیں۔ پائیدار اقتصادی سے ہی ٹیکس کے بوجھ کی منصفانہ تقسیم کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کے سیکٹر کو نقصانات سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ صنعت کے لئے بجلی کے نرخوں میں بھی ریلیف دیا جائے سابق چئیرمین کٹلری ایسوسی ایشن لیڈر فاونڈر گروپ اور پرپوز وزیرآباد چیمبر کے ایگزیکٹو باڈی رکن شکیل اعظم نے صحافیوں سے ملاقات میں یہ بھی کہا کہ پاکستان کی 60% افراط زر کی شرح فوری اصلاحات کا مطالبہ کرتی ہے .نکات کے مطابق پاکستان میں معاشی اصلاحات کی اہم ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں، پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور شہریوں پر بوجھ کو کم کرنے کے لیے ٹیکسوں اور بجلی کی شرح میں ریلیف سے نمٹنے کی فوری ضرورت پر زور دیتی ہیں ۔
No comments: