پی ٹی آئی کارکنوں کا کیس جوڈیشل ریمانڈ لائیرز میرٹ موومنٹ کی حمایت اور فریاد حسین مغل کے سخت اقدامات کا عزم

 نوشہرہ ورکاں( تحصیل رپورٹر محمد اکرم مہر)

۔فریادحسین مغل آف بیگ پور سب انسپکٹر  ہردیو پٹرولنگ چیک پوسٹ کے انچارج تعنیات ۔علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گٸی ۔سماجی حلقوں کا کہناھے کہ فریاد حسین انتہای ملنسار فرض شناص اور ایماندار آفیسر ہیں رشوت سے کوسوں دور بھاگتے ہیں ۔چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا جراٸم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاے گا  روڈ پر مسافروں کی سیفٹی برقرار رکھنے کے لیے گشت اور ناکہ پر چیکنگ کے عمل پر سختی سے کاربند ہیں منشیات فروش معاشرہ کا ناسور ہیں ان   کے خلاف مقدمات درج کرکے جیلوں میں بھیجا جاے گا  انسانی جانوں سے کھیلنے والے گاڑیوں کے مالکان کو وارننگ ھے کہ اپنی گاڑیوں سے سلنڈر اتار لیں وگرنہ ڈراٸیور گاڑی سمیت پرچہ درج ھوگا ۔

---

نوشہرہ ورکاں( تحصیل رپورٹر محمد اکرم مہر)ایل ایم ایم نے ظفر اقبال ہنجرا اور راؤ بہادر حسین کی حمایت کا اعلان کر دیا لائیرز میرٹ موومنٹ نے باہمی مشاورت کے بعد اپنے سیاسی لائحہ عمل کا فیصلہ کیا  تفصیلات کے مطابق تحصیل بار کے   اراکین پر مشتمل وکلا گروپ لائیرز میرٹ موومنٹ کے چوہدری عامر کھرل  ،رانا عرفان علی ،رانا مدثر رحمت ،جاوید احمد جالب،اعجاز احمد کھوکھر،عبدالواحد انٹال ،اصف جمیل گجر،احسان اللہ گجر ایڈووکیٹس نے باہمی مشاورت کے بعد امیدوار برائے صدر تحصیل بار چوہدری ظفر اقبال ہنجرا ایڈووکیٹ اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری راؤ بہادر حسین خاں ایڈووکیٹ کے مکمل پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر علی ذوالقرنین چیمہ سابق صدر بار،رانا قیصر محمود سابق سیکرٹری بار،عمر مجید سندھو ،رانا عادل اعجاز خاں،چوہدری شکیل احمد چہل ،بیرسٹر رانا علی افتخار احمد خاں،حافظ مظہر سبحانی گجر،رانا اسامہ آصف ایڈووکیٹس سمیت دیگر وکلاء بھی موجود تھے

---

نوشہرہ ور کا ں( تحصیل رپورٹر محمد اکرم مہر)24 نومبر کو پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج کا معاملہ۔گوجرانوالہ سے گرفتار 13 پی ٹی آئی کارکنوں کو 1روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔مقدمہ کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی۔پولیس نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔لیکن عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردئیے۔ملزمان کے خلاف تھانہ تتلے عالی میں مقدمہ درج ہے۔پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے 


No comments: