بنگلہ منٹھار پریس کلب کے انتخابات مکمل: نئی باڈی کا اعلان
صادق آباد (عتیق گورایہ)
بنگلہ منٹھار پریس کلب کے انتخابات مکمل، متفقہ طور پر مکمل باڈی تشکیل۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بنگلہ منٹھار پریس کلب کے معزز ممبران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پریس کلب بنگلہ منٹھار کے انتخابات سال 2025 کے سلسلہ میں مشاورت کی گئی۔ ممبران کی متفقہ رضامندی سے محمد علی کو چیئرمین، حافظ عمر حیات چوہدری کو صدر، منیر احمد دانش کو جنرل سیکرٹری، سعید احمد چوہدری کو نائب صدر، یاسر عرفات کو فنانس سیکرٹری، اور احمد رضا قصوری کو سیکرٹری نشر و اشاعت منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر نو منتخب صدر حافظ عمر حیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام معزز ممبران کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا اور متفقہ طور پر اپنی خدمت کے لیے منتخب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ ہم اپنے انتخاب کو درست ثابت کرتے ہوئے ممبران پریس کلب بنگلہ منٹھار کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
منتخب عہدیداران نے عزم ظاہر کیا کہ وہ صحافتی اقدار کے فروغ، آزادیٔ صحافت کے تحفظ، اور پریس کلب کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کام کریں گے۔ اجلاس کے دوران ممبران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ٹیم ورک اور اتحاد کے ذریعے پریس کلب کو مثالی ادارہ بنایا جائے گا۔
مزید برآں، پریس کلب کی نئی انتظامیہ نے اپنے مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں تمام ممبران کی رائے سے فلاحی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا۔
تقریب کے اختتام پر تمام عہدیداران نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا معاشرتی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور وہ اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے نبھائیں گے۔ اختتام پر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی گئی اور ایک خوشگوار ماحول میں اجلاس ختم ہوا۔
No comments: