چوروں اور ڈاکوؤں کا راج: شہریوں کی زندگی اجیرن پولیس تفتیش میں مصروف
نوشہرہ ور کا ں( تحصیل رپورٹر محمد اکرم مہر)سرکل کھیالی میں بھی چور ڈکیت متحرک ہوگئے۔شہریوں سے موٹرسائیکلیں۔نقدی۔ڈائیاں۔موٹریں اور سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کھیالی کے علاقہ ایس کے فین فیکٹری کے قریب موٹرسائیکل سوار 2ڈاکووں نے سیل مین علی رضا ساکن دھاڑیوال کو اسلحہ کے زور پر نقدی1لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔اسی تھانہ کے علاقہ نوشہرہ سانسی محلہ پرانی آبادی کے رہائشی شاہد انور کا قیمتی موبائل فون جنرل سٹور سے چوری ہوگیا۔اسی تھانہ کے علاقہ چیمہ آبادی کے رہائشی محمد لطیف کا موٹرسائیکل نمبرSTO/7944گھر کے باہر سے چوری ہوگیا۔اسی تھانہ کے علاقہ بھٹہ آبادی کے رہائشی شبیر احمد کا موٹرسائیکل نمبرAGE/2812گھر کے باہر سے چوری ہوگیا۔اسی تھانہ کے علاقہ مین بازار کھیالی شاہ پور کا موٹرسائیکل نمبرAAL/5097دوکان کے باہر سے چوری ہوگیا۔اسی تھانہ کے علاقہ نوشہرہ سانسی سے چوروں نے محمد فیاض ساکن پائیوں والہ گلہ کے رہاشی کی ویلڈنگ دوکان کے تالے توڑ کر4عدد موٹریں۔2عدد فرار کے چکے۔ڈائیاں۔لوہے کا سامان اور دیگر سامان مالیت150000روپے کا چوری کرکے لے گئے۔تھانہ سبزی منڈی پولیس کے علاقہ گیپ چوک کے قریب ناظر حسین کو3ڈاکووں نے جان سے ماردینے کی دھمکی دیکر 45000 روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔اسی تھانہ کے علاقہ صدیق صادق ہسپتال شیخوپورہ روڈ پر فرحان ساکن مسلم روڈ گلہ مہر نور والہ سے موٹرسائیکل سوار2 ڈاکووں نے قیمتی موبائل فون چھین لیا۔اسی تھانہ کے علاقہ سیٹھی میرج ہال کے باہر سے احمد سعارین ساکن گرین ٹاون کنگنی والہ کی موٹرسائیکل نمبرGAO/5007چوری کرکے لے گئے۔پولیس نے تمام مقدمات کا الگ الگ اندراج کرکے ابتدائی تفتیش شروع کردی ہے۔
اس بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں نے علاقے کے رہائشیوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔ لوگ اپنے گھروں اور کاروباری مقامات کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات کرنے پر مجبور ہیں۔ پولیس کی تفتیش جاری ہے اور امید کی جاتی ہے کہ جلد ہی ملزمان کا سراغ لگایا جائے گا تاکہ شہریوں کو مزید تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
Image Courtesy: freepik.com
No comments: