ڈکیتی کی 2 وارداتوں میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

 نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر محمد اکرم مہر)

 تھانہ تتلےعالی کے علاقے میں ڈکیتی کی 2مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جانبحق ایک شدید زخمی تفصیلات کے مطابق پہلی واردات تھانہ تتلےعالی کے علاقے جو گی والا  میں ہوئی محنت کش مشتاق انصاری کی حویلی مویشیاں میں نا معلوم ڈاکوں رات 11 بجے کے قریب بیرونی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے محنت کش مشتاق انصاری حویلی میں اپنے مویشیوں کے پاس سویا ہوا تھا ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے مالیت کے مویشی  بھڑیں بکریاں لے گئے مزاہمت کرنے پر  ڈاکوں نے فائرنگ کرکے محنت کش کو شدید زخمی کردیا جس سے محنت کش کی ٹانگ ٹوٹ گئی  ڈاکوں محنت کش کے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی لے کر فرار  محنت کش کو فوری طبی امداد کیلئے نوشہرہ ورکاں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال  پہنچا دیا گیا جبکہ دوسری  واردات تھانہ تتلےعالی کے علاقے مرالیوالہ میں پیش آئی مرالیوالہ کا رہائشی 50 سالہ نوید انور واہلہ اپنی دوکان پر موجود تھا رات 9بجے کے قریب 2موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوں دوکان میں آگئے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی  ہزاروں کا سامان لوٹ کر جانے پر نوید انور واہلہ کے مزاہمت کرنے پر ڈاکوں نے سیدھی فائرنگ شروع کردی جس سے نوید انور شدید زخمی ہو گیا فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ کے لوگ آگئے ڈاکوں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے زخمی کو فوری طبی امداد کیلئے گوجرانولہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لے جایا جا رہا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا  تھانہ تتلےعالی پولیس مصروف تفتیش تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اہل علاقہ کا اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہونے والے جانی نقصان نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلادیا ہے۔ پولیس کو فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کرنی چاہیے تاکہ علاقے کے لوگوں کو تحفظ مل سکے۔


No comments: