ریسکیو 1122 سب اسٹیشن کا افتتاح شہریوں کے لیے فوری ایمرجنسی خدمات کی فراہمی
لیاقت پور تحصیل رپورٹر محمدامجدخان ڈاہر عظیم پور - خان بیلہ ڈیرہ جتاں ریسکیو 1122کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور محمد ابراہیم میلادی کھر مخدوم سید مبین عالم ایم این اے۔ سردار غریب نواز خان اکبر مہروی سردار منیر خان ڈاہر ایم این کوراڑڈنیٹر نے ربن کاٹ کر کیا .عمران ساجد تحصیل انچارج ریسکیو 1122 کی زیر نگرانی خانبیلہ میں ریسکیو 1122 کے سب اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا ۔ جس میں 2 ریسکیو وہیکل ہر وقت سروس کے لیے موجود رہیں گے ، تین شفٹوں میں 12 ریسکیور سب اسٹیشن پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے ، افتتاح کے موقع پر سابق چیرمین مارکیٹ کمیٹی ریئس طاہر محمود۔ صدر انجمن تاجران خان بیلہ۔ مخدوم سیدلعل شاہ سابق چیرمین۔ سید عاصم شاہ ۔سنیئر نائب صدر چوہدری محمد الیاس۔قاضی ظفرقاضی محمد اکرم۔ ۔صدر انجمن تاجران خان بیلہ فیاض گلزار۔قاضی اللہ وسایا جاوید۔ڈاکٹرمحمد امجد خان ڈاہر رانا محمد قاسم احسان الحق صدیقی سید صفدر حیسن رضوی سابق چیرمین۔ریسکیو 1122 کے تحصیل انچارج عمران ساجد اسٹیشن کوارڈینیٹر آمین اللہ خان ، شفٹ انچارج محمد اکرم صابر اکمل و دیگر کثیر تعداد میں لوگ، موجود تھے
افتتاح کے بعد مقامی افراد نے ریسکیو 1122 کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اس سب اسٹیشن کے قیام سے علاقے کے لوگوں کو فوری ایمرجنسی خدمات میسر ہوں گی جو کہ ایک بڑی ضرورت تھی۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بھی اپنی خدمات فراہم کرنے کی عزم کے ساتھ سب اسٹیشن کی کامیاب کارروائی کے بارے میں بریفنگ دی۔ علاقے کے لوگ یہ توقع رکھتے ہیں کہ اس سب اسٹیشن سے نہ صرف ایمرجنسی کالز کے جواب میں فوری کارروائی ہوگی بلکہ عوامی خدمات کے معیار میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس سب اسٹیشن کے قیام سے علاقے میں عوام کی زندگی میں ایک نیا حوصلہ آیا ہے، اور لوگوں کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کی ٹیم کے ہوتے ہوئے اب انہیں کسی بھی ایمرجنسی میں مدد ملنا آسان ہوگا۔
No comments: