تعلیم اور علم میں فرق
تعلیم ایک رسمی عمل ہے جو رسمی جگہوں سے حاصل کیا جاتا ہے جیسے اسکولوں،مدرسوں،کالجوں،جامعات وغیرہ سے جبکہ علم ایک غیر رسمی عمل ہے جو آپ اپنی زندگی کے تجربات وغیرہ سے حاصل کرتے ہیں
علم وہ ہے جس کو آپ خود حاصل کرتے جس کے لیے آپ کو کسی کی ضرورت نہیں پڑتی جبکہ تعلیم وہ ہے جو آپ کو آپ کے اساتذہ سکھاتے ہیں جس کو آپ کو سمجھنا پڑتا ہے تعلیم حقائق اور اعداد و شمار کو سیکھنے اور جاننے کا عمل ہے، علم ان حقائق اور نظریات کا اطلاق ہے۔
تعلیم کا ایک وضاحتی نصاب ، قواعد و ضوابط موجود ہیں اور اس کی ایک حد ہے مثلاً اگر ایک شخص جس نے پی ایچ ڈی کر کے آگے کے تعلیم چھوڑ دی بلکہ اسی کو دہراتا رہا کیونکہ کہ اس سے آگے پڑھنے کی اس میں ہمت نہ تھی جب کہ علم میں ایسی کوئی حدود نہیں ہیں اور مجھے یے کہتے ہوئے کوئی قباحت نہیں ہوگی کہ ایک شخص جس نے ماسٹرز کیا لیکن اپنی زندگی کے تجربات سے سیکھا نہیں اور اس کو اس کو عملی جامہ نہیں پہنایا تو محض اس نے وہ کاغذ کا ٹکڑا حاصل کر محض وقت ضائع کیا
تعلیم عمر کے ساتھ ساتھ حاصل ہوتی جاتی ہے ایک دسویں کا طالبِعلم بارہویں کی چیزوں کو نہیں سمجھ سکتا
لیکن علم میں عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی ہے بس چاہ پر منحصر کرتا ہے
تعلیم کے حصول کے لیے آپ کو ایک نظام کی پیروی کرنا پڑتی ہے
لیکن علم کے حصول کے لیے اس طرح کے کسی نظام کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ آپ کو آپ کی جستجو کے حساب سے حاصل ہوتا ہے
بس یہی باتیں ہیں جن کو سمجھنے کی ضرورت ہے ہمارے تعلیمی اداروں میں یہی چیز زیادہ تر اساتذہ کو سمجھ نہیں آتی وہ صرف طلبہ کو رٹنا سیکھاتے ہیں
اسکول میں فزکس کے استاد نے ایک بچے سے اضافیت کے بارے پوچھا اور کہا کہ اس کو زرا عام فہم میں مثال کے ساتھ بیان کریں جو وہ نہیں کر پایا لیکن اس نے اس کی تعریف انگریزی میں فرفر بتائی
بس یہی فرق ہے تعلیم اور علم میں
تحرير شبانہ ناز شیخ
No comments: