خانکی بیراج کی مشینری کی نیلامی ناکام، حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت دوبارہ نیلامی کی جائے گی!


 

وزیرآباد (بیورو چیف عاطف علی ملک سے) پرانے خانکی بیراج کی مشینری اور سکریپ کی نیلامی بغیر کسی نتیجہ ختم۔دوبارہ نیلامی کیلئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔آکشن کمیٹی۔مختلف کمپنیز ایک ارب روپے سے زائد کا سکریپ پچیس سے تیس کروڑ روپے میں خریدنے کا پلان رکھتے تھے زرائع

تفصیلات کے مطابق پرانے خانکی بیراج کی مشینری اور سکریپ کی نیلامی کا انعقاد خانکی بیراج محکمہ انہار کے دفتر میں کیا گیا جس میں سات کمپنیز نے حصہ لیا نیلامی کی ریزرو پرائیس 631166000 روپے رکھی گئی۔نیلامی شروع ہوتے ہی تمام کمپنیز کے نمائیندگان نے نیلامی کیلئے رکھی گئی شرائط کو متفقہ طور پر رد کر دیا اور کہا کہ ساری مشینری سکریپ کی نیلامی سارے سامان کا وزن کر کے کروائی جائے۔الخیر کپمنی اور کئی ایک نے مفت کا سامان سمجھتے ہوئے پچیس کروڑ روپے میں سارا سامان خریدنے کی آفر کر دی اور ساتھ ایک سو پندرہ روپے میں خریدنے کی آفر بھی کر دی۔آکشن کمیٹی نے  یہ نیلامی بغیر کسی نتیجہ کے ختم کر دی۔بعد ازاں تمام سات کمپنیز نے اپنی جمع کروائی گئی سی ڈی آرز واپس لے لی.بعد میں ایکسین محکمہ انہار عدیل انجم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انگریزوں کے دور حکومت میں 1889 کا بنا ہوا پرانا خانکی بیراج کا سامان خاص قسم کے سٹیل سے بنا ہے یہ عام سٹیل نہیں ہے جسے اونے پونے داموں نیلام کر دیا جائے گا۔ حکومت پنجاب کی پالیسی کو فالو کرتے ہوئے یہ نیلام عام کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ اس سارے سامان کی مالیت ایک ارب روپے سے زیادہ کی بنتی ہے کمیٹی نے اس کی مکمل جانچ پڑتال کر کے اور ہر اینگل سے پرکھ کر اس پرانے بیراج کے سامان کی ریزرو پرائیس 631166000 روپے رکھی ہے ہم نیلامی بولی کے زریعے ہی مکمل کریں گے تاکہ حکومت پنجاب کو اس کا نقصان نہ ہو اور حاصل کی گئی رقم سرکاری خزانے میں جمع ہو۔عدیل انجم نے مزید کہا کہ صرف اس پرانے بیراج کے سامان کی نیلامی کیلئے پالیسی تبدیل کرنا ناممکن ہے ماضی میں اسی پالیسی کے تحت ہی مختلف بیراجوں کا سکریپ اور مشینری نیلام کی گئی ہے۔

No comments: