سموگ انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے - ڈاکٹر امیر حمزہ گجر ایم بی بی ایس



 نوشہرہ ور کا ں( تحصیل رپورٹر محمد اکرم مہر) معروف معالج  ڈاکٹر امیر حمزہ گجر  ایم بی بی ایس نے کہا ہے کہ  سموگ انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے اس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کو اپنانا ضروری ہے نزلہ کھانسی ،گلا کی خرابی،سانس کی تکلیف اور آنکھوں میں جلہن اسکی ظاہر علامات ہیں جو سموگ کی وجہ سے ہر عمر کے شخص کو بری طرح متاثر کرتی ہیں  شہریوں کو چاہیئے کہ بلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں گھروں سے نکلتے وقت چشمے اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں روزانہ زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں  ٹھنڈے مشروبات سے پرہیز کریں  ہلکا اور ڈھیلا لباس پہنیں سر پر ٹوپی یا رومال ضرور رکھیں باہر نکلتے وقت ناک اور منہ کو رومال یا  ماسک سے ڈھانپیں بچوں اور بوڑھوں کا خاص خیال رکھیں

No comments: