ملک شاکر بشیر اعوان کا خوشاب کی ترقی کے عزم کا اظہار

 خوشاب (بیورو چیف)

قومی اسمبلی کے رکن ملک شاکر بشیر اعوان نے پریس کلب خوشاب کے زیر اہتمام اپنی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف خوشاب کا قیام اور مہاڑ موٹر وے لنک روڈ کی تعمیر اب بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور انشاء اللہ بہت جلد عوام کو یہ تحفے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ضلع خوشاب کی پس ماندگی دور کرنے کیلئے پوری طرح کوشاں ہیں۔ شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ این اے 87 کی تعمیر وترقی کے لیے جامع منصوبہ پر عمل پیرا ہیں اور سڑکوں، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی ترقی ہمارا ٹارگٹ ہے۔ انہوں نے کہا خوشاب، جوہر آباد، ہڈالی کو سوئی گیس ہم نے دلائی ہے اور ان شہروں کے علاؤہ جن دیگر قصبات میں سوئی گیس اور بجلی کی سہولیات کا فقدان ہے، وہ بہم پہنچائی جائیں گی۔ اس موقعہ پر پریس کلب خوشاب کے صدر شفقت حیات خان بلوچ نے بھی خطاب کیا اور شوکت حیات اعوان نے سینئیر نائب صدر اور زوار مرتجز حسین نے پریس کلب کے نائب صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ شاکر بشیر اعوان نے ان سے حلف لیا۔ قبل ازیں ان کا پریس کلب خوشاب پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

تقریب میں خوشاب کی عوام اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عوام نے اس موقع پر خوشاب کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور شاکر بشیر اعوان کی کاوشوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کا مشن جاری رکھا جائے گا۔ پریس کلب خوشاب کی تقریب میں خوشاب کے مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ لوگوں نے امید ظاہر کی کہ ملک شاکر بشیر اعوان کی قیادت میں ضلع خوشاب ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔ تقریب کے اختتام پر دعاؤں کے ساتھ خوشاب کی خوشحالی اور امن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

No comments: