گورائیہ برادران کی ہمشیرہ کے ایصال ثواب کیلئے الحمد میرج ہال میں محفل میلاد صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد

 براق حسین گورائیہ برادران کی ہمشیرہ کےختم چہلم پر الحمد میرج ھال میں محفل میلاد صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد !

آئے ھوئے معزز مہمانوں میں گورائیہ برادری کی کثیر تعداد !

گوجرانوالہ (مرزا محمد مشتاق جرال)

ملک کے نامور علماء و ثناء خوانان نے گلہائے عقیدت پیش کیا !!

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز الحمد میرج ھال کیلاسکے میں محمد نواز گورائیہ کی بیٹی براق حسین گورائیہ مدثر گورائیہ ذیشان گورائیہ ثاقب گورائیہ کی ہمشیرہ اور ناصر محمود گورائیہ کی اہلیہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم چہلم کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ملک کے نامور خطیب علامہ حفیظ اللہ مصطفائی نے خطاب کیا اور ثناء خواں محمد اعظم قادری محمد شہباز سمی اور افتخار احمد رضوی نے گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ اس موقع پر تین افراد کو عمرہ کے مکمل پیکیج بھی دئیے گئے۔ یہ افراد انشاء اللہ 13 دسمبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ اور مدینہ شریف کیلئے روانہ ہونگے۔ اس کے علاوہ مساجد کیلئے نقد رقم کا بھی اعلان کیا گیا۔ اور ایک معذور شخص کو ویل چیئر بھی دی گئی ۔ گورائیہ برادران نے اپنی ہمشیرہ کے ایصال ثواب کی محفل میں رفاعی کام کر کے ایک نئی روایت ڈالی ہے جسے اہل علاقہ نے بہت سراہا ہے۔ اس سے قبل بھی گورائیہ برادران نے اہل علاقہ کیلئے فری ایمبولنس کا اہتمام کیا اور دیگر فلاحی کام جاری کیے ہوئے ہیں ۔ پروگرام کے آخر پر نواز حسین گورائیہ مرحوم اور مرحومہ کیلئے خصوصی دعاء مغفرت کی گئی اور کھانے کا وسیع اہتمام کیا ہزاروں عقیدت مندوں کے ساتھ گورائیہ برادری کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں لاھور سے چوہدری رضا گورائیہ.گوجرانولہ سٹی سے چوہدری محمد عبداللہ گورائیہ کے ساتھ شہر رسول نگر سے چوہدری عبدالوحید گورائیہ شامل تھے ۔

اختتاماً، گورائیہ برادران کی جانب سے اپنی ہمشیرہ کے ایصال ثواب کے لیے منعقد کی جانے والی محفل میلاد صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ صرف عقیدت و محبت کا اظہار کیا بلکہ فلاحی کاموں کی نئی روایت بھی قائم کی۔ اس نیک محفل میں ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت نے اس روحانی محفل کو مزید برکت دی، اور گورائیہ برادران کی فلاحی خدمات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

No comments: