ایف آئی اے اور انٹرپول کی بڑی کامیابی: قطر سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

 وزیرآباد(نامہ نگار)ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی بڑی کاروائی ، اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم قطر سے گرفتار ، گرفتار ملزم کی شناخت غلام مصطفے کے نام سے ہوئی۔ملزم کو قطر سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم کے خلاف رواں سال اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ گکھڑ منڈی میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ملزم سنگین جرائم کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ترجمان ایف آئی اے کی پریس ریلیز کے مطابق ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول قطر کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی ، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

ایف آئی اے اور انٹرپول کی اس مشترکہ کارروائی نے اس بات کو ثابت کیا کہ عالمی سطح پر مجرموں کا پیچھا کرنا اب پہلے سے کہیں زیادہ ممکن اور موثر ہو چکا ہے۔ جب ملزم نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی، اس کے باوجود جدید ٹیکنالوجی اور عالمی پولیس تعاون کی مدد سے اس کی گرفتاری ممکن ہوئی۔ اس کارروائی نے یہ بھی ثابت کیا کہ کسی بھی مجرم کے لئے پناہ گاہیں اب محدود ہو چکی ہیں، کیونکہ عالمی پولیس نیٹ ورک کی مدد سے یہ مجرم کہیں بھی چھپ نہیں سکتے۔ اس سے ملک میں امن و سکون کی فضا کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور لوگوں میں یہ یقین بڑھے گا کہ قانون کی گرفت سے بچنا اب ممکن نہیں۔

No comments: