پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام: نوجوانوں میں آگاہی اور کمیونٹی پولیسنگ کا فروغ



پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے بیسویں بیج کی اختتامی تقریب کا انعقاد سی پی او آفس میں کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضا تنویر سپرا نے پروگرام میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور فرینڈز آف پولیس کے بیجز بھی لگائے۔ پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پولیس کے مثبت پہلوؤں کو فروغ دیتے ہوئے پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو ختم کرنا ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق اور سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کی ہدایت پر دو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں ڈسٹرکٹ پولیس کے سینئر افسران نے طلبا و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں کے بارے میں لیکچرز دئیے اور وزٹ کروائے۔  

پروگرام کی اختتامی تقریب سی پی او آفس میں منعقد ہوئی۔ طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضا تنویر سپرا نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پولیسنگ سے آگاہی اور اس میں بہتری کیلئے نوجوان نسل کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ انٹرن شپ پروگرام اور طلبا و طالبات کے تعاون اور مشاورت سے کمیونٹی پولیسنگ کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔  

تقریب کے اختتام پر ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضا تنویر سپرا نے انٹرنیز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے اور فرینڈز آف پولیس کے بیجز بھی لگائے۔ یوتھ انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں سے طلبہ و طالبات نے شرکت کی جنہیں دو ہفتوں پر محیط انٹرن شپ پروگرام میں پولیس ورکنگ کے متعلق آگاہی دی گئی۔  

یہ پروگرام نوجوانوں کے لئے ایک بہترین موقع تھا کہ وہ پولیسنگ کے مختلف پہلوؤں کو قریب سے دیکھ سکیں اور سمجھ سکیں کہ کس طرح پولیس عوام کی خدمت کے لئے کام کرتی ہے۔ اس انٹرن شپ نے نہ صرف ان کے علم میں اضافہ کیا بلکہ انہیں پولیس کے ساتھ مل کر معاشرتی مسائل کو حل کرنے کا شعور بھی دیا۔ طلبہ نے اس موقع کو بہت سراہا اور اس قسم کے مزید پروگرامز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ پولیس اور نوجوان نسل کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

نوشہرہ ورکاں( تحصیل رپورٹر محمد اکرم مہر)  


No comments: