مدرسہ جامعہ السعید کھچی والا 185 سیون آر میں محفل میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوا
مروٹ (تحصیل رپورٹر رفاقت علی گورایا) مدرسہ جامعہ السعید کھچی والا 185 سیون آر میں محفل میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوا ۔جس میں جگر گوشہ حضور غزالی زماں سابق وفاقی وزیر مزہبی امور صاحب زادہ سید حامد سعید کاظمی شاہ صاحب نے خصوصی خطاب کیا۔ اس سے پہلے حضرت علامہ مولانا غلام عباس سیالوی صاحب خطیب اعظم تحصیل فورٹ عباس نے بیان کرتے ہوئے غزالی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔تنظیم اہل سنت والجماعت صوبہ پنجاب کے صدر قاری عبد الرحیم نے غزالی زماں کی ختم نبوت کی تحریک کو جامع انداز میں بیان کیا ۔بعد ازاں صاحب زادہ سید حامد سعید کاظمی نے مدرسہ جامعہ صدیقیہ صادق العلوم مروٹ میں قیام کیا ۔ جہاں پر مہتمم اعلی حضرت علامہ غلام عباس سیالوی صاحب نے بہترین میزبانی کی ۔ محمد مدثر حسین اور محمد مزمل خالد نے جگر گوشہ غزالی زماں سید حامد سعید کاظمی کے ہاتھوں بیعت ہونے کی سعادت حاصل کی ۔علاقہ مروٹ کے مشہور نعت خواں محمد جمیل قادری ، ماسٹر خالد حسین اعجاز اور رانا طارق علی جگرا نے بھی ملاقات کا شرف حاصل کیا۔
No comments: